ملک کو ایک صحت مند معاشرہ کی ضرورت:جاوید رانا

0
0

سکل انڈیا مشن کے تحت پچاس بچوں کا گروپ جموں روانہ
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍سکل انڈیا کے تحت اپولو میڈیکل کالج کے زیر اہتمام کروائے جا رہے مختلف کورسز کیلئے پچاس بچوں کے ایک گروپ کو نیشنل کانفرنس لیڈر و سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر مینڈھر میں منعقدہ ایک اجلاس میں خاص طور پر کمانڈ نگ افسر37آر آر مسٹر اگروال اور صوبائی سکریٹری نیشنل کانفرنس شیرازاحمد ازہری پارٹی عہدیداران کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید احمد رانا نے کہا کہ ملک کو ایک صحت مند معاشرہ کی ضرورت ہے اور تعلیم سے ہی صحت مند قوم اور معاشرہ اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شمار کروایا جا سکتا ہے۔انہوں نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکل کی بنیاد پر ترقی کی راہوں پہ گامزن ہیں۔انہوں نے ملک آکانمی پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی پسماندگی کی طرف جا رہا ہے ہمیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے سبق حاصل کرتے ہوئے اسے سکل کے تحت صحت مند معاشرہ دینے کی ضرورت ہے۔وہ صرف اورصرف سکل انڈیا پروگرام کے تحت ممکن بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بچوں کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس سکل انڈیا مشن کے تحت انہیں روانہ کیا جا رہا ہے وہ اسے خوش اسلوبی سے انجام دیں۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی جانب سے تمام کورسز مفت سکھانے کے ساتھ (placement) ،روزگار دلوانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔اس موقع پر سی او37آر آر مسٹر اگروال و مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بہتر شگون سے تعبیر کیا۔آخر میں حاضرین نے ملک میں امن اماں اور بچوں کے بہتر مستقبل کی امیدوں کے ساتھ گروپ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا