جموں یونیورسٹی میں دوروزہ قومی سیمی ناراختتام پذیر

0
0

مقالہ نگاروں نے غیرمسلم ادباء وشعراء کی خدمات کابھرپوراحاطہ کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍’’غیرمسلم ادباء وشعراء ‘‘کااُردوزبان وادب کی ترقی میں رول کے موضوع پرمنعقدہ دوروزہ قومی سیمی نارایک پروقاراختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا ۔پروفیسرگیان چندجین سیمی نارہال شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں منعقدہ اختتامی تقریب کی صدارت صدرشعبہ اُردولکھنؤ یونیورسٹی پروفیسرعباس رضانیئر نے کی جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر مولابخش مہمان خصوصی تھے۔ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک بھی ایوان صدارت میں موجودتھے۔اس دوران مقررین نے دوروزہ قومی سیمی نارکوکامیاب ترین قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ سیمی نارکے دوران اُردوزبان وادب کی ترقی میں غیرمسلم ادباء وشعراکے رول کوموثراندازسے اُجاگرکیاگیااوران ادباء وشعراء میں ملکی سطح کے علاوہ ریاست جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں مثلاً وادی چناب، پیرپنچال، ادہم پور،کٹھوعہ جموں اورلداخ کے غیرمسلم شعراء کی خدمات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسرعباس رضانیرّ نے جموں وکشمیرکوشعراء ،ادباء اوردانشوروں کی سرزمین قراردیاجہاں پرادیبوں نے بلامذہب وملت ،رنگ ونسل اُردوکی ترقی میں اپناکردارنبھایا ان شعراء وادبا میں عرش صہبائی ،بلراج بخشی، جوگندرپال طائر،مہکش کاشمیری وغیرہ ایسے نام ہیں جن کی خدمات کوتاریخ فراموش نہیں کرسکتی ہے ۔ان ہی خیالات کااظہارپروفیسرمولابخش نے کیا۔قبل ازیں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورصدرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک نے دوروزہ قومی سیمی نارکے مختلف تکنیکی اجلاسوں کے دوران اُردواسکالروں کی طرف سے پیش کئے گئے مقالات پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ مقالہ نگاروں نے جموں وکشمیرکے لگ بھگ تمام غیرمسلم ادباء وشعراء کے زندگی اورادبی کاموں کومقالوں کے اندرسمیٹااورانہوں نے پریم ناتھ بزاز، ملک راج صراف، ودیارتن آسی، پریم ناتھ دھرودیگران کی خدمات کوبطورحوالہ پیش کیا۔اس سے پہلے دواکیڈمک اجلاس منعقد ہوئے ،پہلے اجلاس کی صدارت دہلی یونیورسٹی کے پروفیسرعلی جاویداورمولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی کے پروفیسرشاہدپرویز نے کی اورا س اجلاس میں اسیرکشتواڑی، ڈاکٹرآصف ملک، ڈاکٹرمشتاق حسین، بلراج بخشی، کوثررسول، بشیربھدرواہی اورڈاکٹرفرحت شمیم نے مقالات پیش کئے جبکہ دوسرے اجلاس کی صدارت پروفیسرمولابخش اورجاویدملک زادہ نے کی اورخالدحسین،پروفیسرمحمداسداللہ وانی، ڈاکٹرچمن لال، ڈاکٹر یش پال شرما، عبدالحق نعیمی ، ڈاکٹرچمن لال، ڈاکٹرشہنازقادری، ڈاکٹرفرحت شمیم نے مقالات پیش کئے۔ اس دوران اجلاسوں کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس، ڈاکٹرچمن لال اورڈاکٹرفرحت شمیم نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرریاض احمدنے پیش کی۔اس کے علاوہ اجلاس کے دوران طلبائ، اسکالرس ،سول سوسائٹی ممبران بشمول خورشیدکاظمی ،عرش صہبائی ،راحت حسین ودیگران بھی موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا