جامعہ تشدد معاملہ میں 10 افراد گرفتار

0
0

نئی دہلی، 17 دسمبر (یواین آئی) دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آس پاس کے علاقوں میں ہونے والی آتشزنی اور پتھراؤ سمیت تشددکے واقعات کے سلسلہ میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتارشدگان میں کوئی بھی جامعہ ملیہ یونیورسٹی سےمنسلک یا طالب علم نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کی رات میں گرفتار تمام لوگ مجرمانہ پس منظر کے ہیں۔
ادھر، مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جامعہ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے گولی نہیں چلائی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ جامعہ کے پاس سي اےاے کے خلاف تحریک کے دوران اتوار کو مظاہرین پر تشدد ہو گئے تھے،مظاہرین پر کچھ بسوں میں آگ لگانے کے الزام بھی لگائے ہیں۔ پرتشدد لوگوں نے ڈی ٹی سی کی چار بسوں، 10 پولیس گشتی موٹرسائیکلوں اور تقریباً 100 پرائیویٹ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں دو ایف آئی آر درج کی ہے۔ تشدد اور پتھراؤ کی وجہ سے ضلع کے کچھ اعلیٰ افسران سمیت 30 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج میں 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بیشترجامعہ کے طالب علم بھی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا