ساورکر سٹیڈی سرکل کشتواڑ نے کیا راہول گاندھی کے پتلا نذرآتش

0
0

دیپک شرما

کشتواڑ؍؍ساورکر سٹیڈی سرکل کشتواڑ نے کیا کانگریس پارٹی کے سینر لیڈر راہول گاندھی کے خلاف زور دار احتجاج۔ احتجاج کر رہے سٹیڈی سرکل کشتواڑ نے راہول گاندھی کا پتلا بنا کر آگ کے حوالہ کیا۔ منیشور شرما ساور کر سٹیڈی سرکل کے ضلع صدر نے پریس بیان میں کہا کہ راہول گاندھی نے کچھ روز پہلے ایک چنائو ریلی میں بلاتکار جیسے الفاظ اپنی سیاست کو آگے بڑھانے کے لئے نا جائیز الفاظ استعمال کیا جس سے پورے ملک میں اس بات کا غصہ ہے۔ جب اس بیان پر راہول گاندھی سے پورے ملک میں معافی کی مانگ کی بجائے راہول گاندھی نے سینانی ویر ساورکر جی کی بھی بے حرمتی کی۔ اس موقعہ پر ساور کر سٹیڈی سرکل کشتواڑ نے راہول گاندھی کو معافی مانگنے پر زور دار احتجاج کیا اور مزید کہا کہ راہول گاندھی کو فوری طور پر اپنے الفاظ کو واپس لینا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا