حالیہ برف باری کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر کیا تبادلہ خیال
سوہل جاوید
بانہال؍؍ضلع رام بن کے پہاڑی علاقوں میں ہوئی حالیہ برف باری کے بعد بجلی کی ترسیلی لائین کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کے کارن کئے علاقوں کے لوگ گزشتہ کئی روز سے اندھیرے میں اوقات بسر کر رہے ہیں اور بانہال اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ہوئی بھاری برف باری کی وجہ سے دور دراز علاقوں جیسے نیل،چملواس، فاگو ڈولیگام چنجلوں، کھڑی، مہومنگت وغیرہ رابطہ سڑکوں پر برف کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ قصبہ بانہال کے ساتھ گزشتہ کئی روز سے منقطع ہو کر رہ گیا۔ اسی سلسلے میں الیاس بانہالی کی سربراہی میں بانہال کا ایک وفد ایس ڈی ایم بانہال زہیر احمد بٹ سے ملاقی ہوا اور حالیہ برف باری کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وفد کا کہنا تھا علاقہ ڈولیگام اور دوسرے دوردراز علاقے گزشتہ کئی روز سے بجلی کے بہران سے نپٹ رہے ہیں جس کے چلتے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے بانہال کے دور دراز علاقوں کو قصبہ بانہال سے جوڑنے والی مقامی سڑکوں سے فوری طور برف ہٹانے کے کام میں مزید تیزی برتنے کے لئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دینے کی بھی تلقین کی۔اسی سلسلے میں ایس ڈی ایم بانہال زہیر احمد بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کی کاوشوں کی وجہ سے بانہال کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی نظام کو بحال کر دیا گیا ہے اور مقامی سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں افرادی قوت اور مشینیں لگا دی گئیں ہیں اور امید ہے کہ جلدی ہی تمام رابتہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہوگا اور مکمل بجلی کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔