ؒٓلازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس کی پہلے اوردوسرے کواٹر کے تحت پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے علاوہ سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس سے وابستہ افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر آفیسران نے ترقیاتی کمشنرکو سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس کے تحت جاری پروجیکٹوں کی تعداد کے بارے میں جانکاری دی۔انہوںنے پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی ڈی سی کو جانکاری دی۔ترقیاتی کمشنر نے تمام پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کویقینی بنانے پر زور دیا۔