موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈرئیواروں کے لئے جانکاری کیمپ منعقد

0
0

ڈاکٹر سامون نے کیمپ کا افتتاح کیا
ؒٓلازوال ڈیسک
جموں؍؍ریجنل ٹرانسپورٹ آفس جموں نے محکمہ صحت اور روٹری آئی ہسپتال اودھمپور کے اشتراک سے آج یہاں وئیر ہاوس میں ڈرائیوروں کے لئے ایک مفت طبی و جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا افتتاح ٹرانسپورٹ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، ٹرانسپورٹ کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی موجودگی میں کیا۔کیمپ کے دوران 300سے ڈرائیوروں کا طبی معائینہ کیا گیا۔ ڈاکٹر سامون نے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ ، ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں سے تلقین کی کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ڈاکٹر سامون نے گاڑیوں کے نقل و حمل پر نگاہ رکھنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے آر ٹی او جموں کو فلائی سکارڈ تشکیل دینے کے لئے کہا۔ انہوں نے اس قسم کے کیمپ منعقد کرانے کے لئے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی سراہنا کی۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ جموں اور سری نگر شہروں میں لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک جامنگ پر قابو پانے کے لئے ای۔ بسیں متعارف کی ہیں ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ٹرانسپورٹ سبسڈی سکیم سے استفادہ کریں۔ڈاکٹر اویس احمد نے بڑھتے سڑک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقین سے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی چیوٹ آف ڈرائیونگ ، ٹریننگ اینڈ ریسرچ کی تعمیر مارچ 2020ء تک مکمل کی جائے گی جہاں ڈرائیوروں کو ضروری تربیت اور جانکاری فراہم کی جائے گی۔اس سے قبل آر ٹی او جموں نے کہا کہ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے جموں خطے کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے جانکاری کیمپ پہلے بھی منعقد کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کا مقصد ڈرائیوروں کی طبی جانچ اور انہیں ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔اے آر ٹی او جموں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر متعلقہ محکموں کی کئی شخصیات موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا