سرکاری محکموں میں خالی اَسامیوں کو عنقریب مشتہر کیا جائے گا: فاروق خان

0
0

لوگوں کے مطالبات غور سے سنے اور ان پر کارروائی کرنے کا یقین دلایا
ؒٓلازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو عنقریب مشتہر کیا جائے گا ۔ مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار کنونشن سینٹر کنال روڑ جموں میں ایک عوامی دربار کے دوران وفود او راَفراد کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔اِس دوران 20وَفوداور 35افراد پر مشتمل کل 128لوگوں نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی۔جموں وکشمیر سے مختلف علاقوں سے آئے وفود اور افراد نے اپنے مسائل اور مطالبات مشیر کی نوٹس میںلائے۔مختلف معاملات کے تعلق سے مشیر نے افسروں کو موقعہ پرہی ضروری ہدایات دیں۔راجوری ضلع کے سارانور ، ڈلو گرہ ،سوانی اور بٹھونی سے آئے وفود نے ان علاقوں میں موبائیل سکول قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ایک وفد نے ایس آر او 43کے تحت ان کے معاملات حل کرنے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔جموں سینٹرل کواپریٹیو بینک کے کیجول ملازمین پر مشتمل ایک وفد نے اپنی مستقلی کا مطالبہ کیا۔جے کے سپورٹس کونسل میں کوچ کی حیثیت سے کام کرنے والے افراد نے اپنے بقایاجات مشاہرے کی واگزاری کی مانگ کی۔جموں میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹروں کے ایک وفد نے بھی مشیر کے ساتھ ملاقات کی۔اس کے علاوہ کٹھوعہ ، پونچھ، ریاسی ،گول،رام بن ، ڈوڈہ ، جموں ، اکھنور ، اودھمپور ، سری نگر، کپواڑہ ،پلوامہ ،اننت ناگ او ردیگر کئی علاقو ں سے آئے ہوئے وفود نے اپنی مانگیں مشیر کی نوٹس میں لائے۔فاروق خان نے لوگوں کے مطالبات غور سے سنے اور ان پر کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا