رادھے کے لئے سلمان خان نے بنائے 15 سخت اصول

0
0

ممبئی ؍؍ بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ‘رادھے ‘ کے لئے 15 سخت قوانین بنائے ہیں۔ سلمان اپنی آنے والی فلم رادھے کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ اس فلم کے لئے سلمان نے وقتی طو رپر کئی سخت قوانین بنائے ہیں، جن پر عمل کرنا ہر اس ممبر پر لازمی ہے جو شوٹنگ اور سیٹ پر کام کر رہے ہیں۔سلمان نہیں چاہتے کہ ‘رادھے ‘ کی ریلیز سے پہلے اس سے منسلک کسی بھی طرح کی معلومات سیٹ سے باہر جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان نے ایک دو نہیں بلکہ 15 قوانین بنائے ہیں، جن میں کچرا پھیلانے پر پابندی، تصویر کھینچنے پر پابندی، دوسروں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال اور کام کرنے کے لئے ایک صحت مند ماحول پیدا کرنے جیسے اصول شامل ہیں۔ سلمان نے بھی یہ کہا ہے کہ سیٹ پر جو بھی نیوکمرس ہوں ان کی پوری طرح سے مدد کی جائے اور مذاق نہ بنایا جائے ۔اس کے علاوہ سیٹ پر نظم و ضبط بنا رکھا جائے . فی الحال رادھے کی شوٹنگ باندرا میں محبوب سٹوڈیو میں چل رہی ہے اور وہیں پر ان قوانین کی لسٹ لگائی گئی ہے . رادھے کو پربھودیواا ہدایت کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا