حیدرآباد؍؍تلگو فلموں کے مشہور اداکار،مصنف و ڈرامہ نگار جی ماروتی راو کی آخری رسومات چینئی میں انجام دے دی گئیں۔ان کی جمعرات کو موت ہوگئی تھی۔ان کے رشتہ داروں کی آمد میں تاخیر کے نتیجہ میں آخری رسومات آج انجام دی گئیں۔اس موقع پر تلگو ادب، تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ان کا آخری دیدار کیا اور تلگو فلم انڈسٹری و ادب کیلئے ان کی نمایاں خدمات کو یاد کیا۔ان افراد نے اداکار کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔