کٹھمنڈو؍؍نیپال کے ضلع سندھوپال چوک میں اتوار کو ایک بس کے گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ۔ضلع پولیس آفس کے ترجمان گنیش کھنال نے بتایا‘‘12 مسافروں کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی جبکہ دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔بقیہ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ’’۔پولیس کے مطابق صبح تین بجے ضلع کے سنکوشي دیہی میونسپلٹی کے علاقے میں بس سڑک سے تقریباً 100 میٹر نیچے جا گری۔ بس ایک مذہبی اور سیاحتی مقام ڈولکھا کے کلن چوک سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے کی طرف جا رہی تھی کہ راستہ میں یہ حادثہ ہو گیا۔مسٹر کھنال نے کہا‘‘اندازہ ہے کہ بس میں کم سے کم 32 افراد سوار تھے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ بس کنڈکٹر شدید زخمی ہے ’’۔زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کوکھٹمنڈو لے جایا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔خستہ حال سڑکوں اور پلک ٹرانسپورٹ کی قابل رحم حالت کی وجہ سے نیپال میں حالیہ برسوں میں سڑک حادثات کافی ہورہے ہیں۔ نیپال پولیس کے مطابق، گزشتہ 10 برسوں میں سڑک حادثات میں 22،000 سے زیادہ لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔