پانپور ، بھدرواہ ، ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ 16اُمید وار
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 28؍ اگست کو ہوگی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30؍ اگست
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر کے سات اَضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 279 اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔18 ؍ستمبر 2024 ء کو ہونے والے اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا منگل کو آخری دن تھا۔چیف الیکٹورل آفیسر کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان اُمیدواروں کی تفصیل بتائی گئی ہے جنہوں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں کُل72، ضلع پلوامہ میں 55، ڈوڈہ ضلع میں 41، کشتواڑ ضلع میں 32، شوپیاں ضلع میں 28، کولگام میں 28 اور رام بن ضلع میں 23 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔صوبہ جموں میں کشتواڑ ضلع کے تین اسمبلی
حلقوں میں سے48۔اندروال اے سی سے کُل 13 اُمیدواروں کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
اسمبلی حلقہ 49۔کشتواڑ کے لئے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 50۔پڈر۔ناگسینی سے 8 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ڈوڈہ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے 51 ۔بھدرواہ میں 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ اسمبلی حلقہ 52 ۔ڈوڈہ سے 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 53 ۔ڈوڈہ ویسٹ سے 9 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔رام بن ضلع کے2 اَسمبلی حلقوں میںسے 54۔رام بن سے کُل 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ 55۔بانہال اے سی سے 10 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔
صوبہ کشمیر میں پلوامہ ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں سے اسمبلی حلقہ 32 ۔پانپور سے 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ 33 ۔ترال سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ34۔ پلوامہ سے 14 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ 35 ۔راجپورہ اے سی سے 12 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ36 ۔زینہ پورہ سے کُل 15 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ ضلع شوپیاں کے 37 ۔شوپیاں اے سی سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ضلع کولگام کے تین اسمبلی حلقوں میں سے 6 اُمیدواروں نے 38۔ڈی ایچ پورہ اے سی سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 39 ۔کولگام سے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 40۔دیوسرسے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ضلع اننت ناگ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے 41۔ڈورو اے سی سے کُل 12 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 42 ۔کوکرناگ (ایس ٹی) سے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ43۔ اننت ناگ ویسٹ سے 14 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ44۔ اننت ناگ سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ سری گفوارہ۔بجبہاڑہ سے 3 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 46۔شانگس۔اننت ناگ ایسٹ سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیںجبکہ 47۔پہلگام اے سی سے 6 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
واضح رہے کہ 18 ؍ستمبر 2024 ء کو ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 5.66 لاکھ نوجوانوں سمیت 23.27 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں سے 11.76 لاکھ مرد اور 11.51 لاکھ خواتین اور 60خواجہ سرا رائے دہندگان ہیں۔پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 20؍ اگست 2024 ء کو جاری کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ؍اگست 2024 ء یعنی آج سہ پہر 3بجے تک تھی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ اَفسران 28 ؍اگست 2024 ء کو کریں گے جبکہ اُمیدوار 30؍ اگست 2024 ء تک سہ پہر 3 بجے ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں اَپنے کاغذات
نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد درست نامزد اُمیدوار انتخابی میدان میں ہوں گے۔
دوسرے مرحلے کیلئے نیشنل کانفرنس کے اإمیدواروں کے ناموں کااعلان
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) نے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی دوسری فہرست جاری کر دی ہے، جس میں مختلف اہم حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔پارٹی کے صدر کی منظوری کے بعد اس فہرست کو جاری کیا گیا ہے، جس میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینئر اور نوجوان لیڈروں کو نمائندگی دی گئی ہے۔فہرست کے مطابق، کنگن (ایس ٹی) حلقے سے میاں مہر علی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جورکن پارلیمان میاں الطاف احمد کے فرزند ہیں، جبکہ گاندربل کے اہم حلقے سے پارٹی کے سینئر رہنما عمر عبداللہ کو میدان میں اتارا گیا ہے،عمرعبداللہ نے پہلے وزیراعلیٰ کے اختیارات محدودکئے جانے اورایل جی کوبااختیاربنانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے چنائو لڑنے سے انکار کیاتھا تاہم دھیرے دھیرے انکایہ غصہ نرم پڑگیاہے اورفی الحال اُنہوں نے چنائولڑنے کافیصلہ کرلیاہے۔ حضرت بل اورخانیاراسمبلی حلقوں سے نیشنل کانفرنس کے باپ ۔پیٹے کی جوڑی پربھروسہ جتایاہے کیونکہ حضرت بل سے سلمان علی ساگر، اور خانیار سے علی محمد ساگر این سی کے امیدوار ہوں گے۔
پارٹی نے ایک مرتبہ پھرخاتون رہنماشمیمہ فردوس کوحبہ کدل حلقے سے انتخابات میں اُتاراہے جبکہ لال چوک سے احسن پردیسی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ چنداپورہ سے مشتاق گرو کو نامزد کیا گیا ہے، اور زڈی بل حلقے سے تانویراحمد صادق این سی کے امیدوار ہوں گے۔ عیدگاہ حلقے سے سابق وزیر مبارک گل بھی این سی کی نمائندگی کریں گے۔اسی طرح، بڈگام ضلع کے خان صاحب حلقے سے سیف الدین بھٹ، چرارشریف سے عبدالرحیم راتھر، اور چاڈورہ سے علی محمد ڈار کو نامزد کیا گیا ہے۔
صوبہ جموں سے پارٹی نے گلاب گڑھ (ایس ٹی) حلقے سے انجینئر خورشید، کالا کوٹ/سندر بنی سے یشو وردھن سنگھ، نوشہرہ سے سریندر چودھری، اور بدھل (ایس ٹی) سے جاوید چودھری کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ضلع پونچھ کے حلقہ پونچھ حویلی سے اعجاز احمد جان، اور منڈھر (ایس ٹی) سے جاوید رانا کو این سی کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا گیا ہے۔
کرناہ سے جاوید مرچل، تریگام سے میر سیف اللہ، کپواڑہ سے ناصر اسلم وانی (سوگامی)، اور لولاب سے قیصر جمشید لون کو پارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔ چودھری محمد رمضان ہندوارہ سے، اورارشاد رسول کار سوپور سے این سی کے امیدوار ہوں گے۔
جبکہ ،این سی کی دوسری فہرست میں رفیع آباد سے جاوید احمد ڈار، اوڑی سے ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی، اور بارہمولہ سے جاوید حسین بیگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹنگمرگ سے فاروق احمد شاہ، اور پٹن سے جاوید ریاض بیدار این سی کے امیدوار ہوں گے۔سونہ واری سے ہلال اکبر لون، اور گریز (ایس ٹی) سے نذیر احمد گریزی کو بھی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ آخر میں، جموں نارتھ سے اجے کمار سدھوترا این سی کے امیدوار ہوں گے۔این سی کی اس دوسری فہرست کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ پارٹی کس طرح انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔ اس فہرست میں شامل امیدوار جموں و کشمیر کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اور پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔
یہ فہرست نیشنل کانفرنس کی انتخابی حکمت عملی کی جھلک پیش کرتی ہے، جس میں پرانے تجربہ کار سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے نمائندے بھی شامل ہیں، جو سیاست میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارٹی کی کوشش ہے کہ انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ امتزاج مؤثر ثابت ہو۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہم سے جڑے رہیں:https://lazawal.com/