گوانگ ژو، (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی تائی پے کی تائی جو ینگ اور چین کی چین یو فیئي کے درمیان سال کے آخری بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ورلڈ ٹور فائنلس کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔
جو ینگ نے ہفتہ کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی جاپان کی نوجومي اوکوھارا کو 40 منٹ میں 21۔15، 21۔18 سے شکست دی۔ جو ینگ کی اوکوھارا کے خلاف 12 کیریئر مقابلوں میں یہ ساتویں جیت ہے اور اب اوکوھارا کے خلاف ا ن کا ریکارڈ 7۔5 کا ہو گیا ہے ۔دوسرے سیمی فائنل میں یو فیئي نے جاپان کی اکانے یاماگوچی کو 40 منٹ میں 21۔18، 21۔9 سے شکست دی۔ اس طرح سیمی فائنل میں جاپان کی دونوں کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یو فیئي کی یاماگوچی کے خلاف 17 کیریئر مقابلوں میں یہ ساتویں جیت ہے ۔مرد وں کے زمرے کا فائنل دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جاپان کے کینتو موموتا اور انڈونیشیا کے انتھونی گنٹنگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں موموتا نے تائی پے کے وانگ ژو ویئی کو 48 منٹ میں 21۔17، 21۔12 سے اور گنٹنگ نے چین کے چن لونگ کو 41 منٹ میں 21۔15، 21۔15 سے ہرایا