چیف سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ

0
0

کلیدی پروجیکٹوں اور سرگرمیوں کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف پروگراموں کی عمل آوری اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے حل پر جاری کام کا جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری نے ہر پنچائت میں 30 دسمبر 2019 تک ڈراپ باکس نصب کرنے کی ہدایت دی تا کہ لوگ اپنی شکایات اور مسائل حکومت کی نوٹس میں لا سکیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ ڈراپ باکسز سے شکایت نامے ہفتہ وار بنیادوں پر جمع کرنے کیلئے ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیں ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس سلسلے میں 4 دسمبر 2019 کو لفٹینٹ گورنر کی صدارت میں منعقد ہوئی پہلی ایڈمنسٹریٹو کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا تھا ۔ چیف سیکرٹری نے لفٹینٹ گورنر کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر میں کام کاج کے طریقہ کار میں سنجیدگی اور جوابدہی کا عنصر پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو دفاتر میں کئے جانے والے کام کے معیار میں بہتری لانے کیلئے بھی کہا ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ لفٹینٹ گورنر نے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی رپورٹ بنانے اور اُن کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ڈپٹی کمشنروں کے نام مکتوب لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کو دسمبر 2020 کے آخر تک مکمل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے جل جیون مشن ۔ ہر گھر نل کی عمل آوری کی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ 2021 تک ہر گھر تک نل کے ذریعے پینے کا پانی پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پونچھ ، ریاسی ، سانبہ ، سرینگر ، گاندر بل ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کو اس سکیم کے دائرے میں لایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید سات اضلاع اور تیسرے مرحلے میں باقی چھ اضلاع کو اس سکیم کے دائرے میں لایا جا رہا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ بیک ٹو ولیج کے تحت دردست لئے گئے کاموں کیلئے پانچ کروڑ روپے واگذاری کو یقینی بنائیں ۔ چیف سیکرٹری نے ضلع ماحولیاتی پلان کو ترتیب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے اس کو 30 دسمبر 2019 تک نیشنل گرین ٹربیونل کے سامنے پیش کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کشمیر خطے کے ڈپٹی کمشنروں کو سکالر شپ سکیم کے تحت سکولوں کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے کہا ۔ چیف سیکرٹری نے پنچائتوں کیلئے ایڈمنسٹریٹروں کی تقرری کے سلسلے میں دیہی ترقی محکمے کو ضروری تفصیلات فراہم کرنے کی تلقین کی ۔چیف سیکرٹری نے سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے چھڑانے میں افسران کی سراہنا کی انہوں نے کہا کہ اس زمین پر صنعتی یونٹ قایم کئے جائیں گے تا کہ بے روز گار نوجوانوں کیلئے روز گار کے وسائل پیدا کئے جا سکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا