سینک اسکول نگروٹہ کے فارغ التحصیل کاسالانہ مِلن

0
0

اسکولی بچوں نے رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیا،سابقہ طلبا نے اسکول میں اپنے7برس کے دلچسپ تجربات مشترک کئے
لازوال ڈیسک

نگروٹہ(جموں)؍؍سینک اسکول نگروٹہ میں سابقہ طلباکی سالانہ تقریب بڑے جوش وجذبے کیساتھ یہاں اسکول آڈیٹوریم میں منعقدہوئی جہاں بھاری تعداد میں اسکول کے فارغ التحصیل شریک ہوئے۔سابق طلبانے اسکول میں اپنے7برس کے سفر کویاد کرتے ہوئے کئی دلچسپ اور یادگارلمحات کومشترک کیا۔تقریب کاآغازنگروٹین شہدأ کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کیساتھ ہوا، جن کی یادمیں سابق طلبا وشرکاء تقریب نے دومنٹ کی خاموشی اختیارکرتے ہوئے شاندارخراجِ تحسین پیش کیا۔بعدازاں پروگرام آگے بڑھااور اسکول کاترانہ’’ زبردست پہاڑیوں کے سائے میں‘‘گایاگیاجس کے بعد باضابطہ طورپریہ تاریخی تقریب شروع ہوئی۔اس کے علاوہ، کیڈیٹوں نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا ،علاوہ ازیں مہمانوں اور خاندانوں کے لئے ایک گروپ کے گیت، سواچھ بھارت پر نکڈڈرامہ آراور محب وطن گیت‘’جے ہو‘ پر ایک رقص پیش کیاگیا۔ اسکول کے پہلے بیچ سے آئے ہوئے میجر جنرل رمیش رائنا نے سنہ 2019 کے لئے انٹر ہاؤس کراس کنٹری چیمپئنز چناب ہاؤسٹرافی پیش کی۔افسر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹرافی شروع کرنے کامقصد ان صلاحیت، برداشت اور مسابقتی روح کی طاقت کواُبھارناومضبوطی دیناہے جو مسلح افواج میں شامل ہونے کیلئے پیشگی ضروری چیزیں ہیں اورکیڈٹوں کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ ٹرافی قائم کی گئی ہے۔1987-94 بیچ نے سلور جوبلی اس موقع پر، کیڈٹ آکاش ٹھاکر کلاس XII کو بہترین کیڈٹ کاانعام پیش کیا۔ کیڈٹ سنی دیول کلاس X اور کیڈٹ منیش میں بہترین کیڈٹ برائے سال 2019 کا انعقام دیاگیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسکول کو یادداشت بھی پیش کی۔ اس کے بعد، لیفٹیننٹ کرنل پون ،قائم مقام اسکول کے پرنسپل نے اجتماع سے خطاب کیا اورگولڈن جوبلی تقریبات کیلئے اپنی تیاریوں ومنصوبوں بارے حاضرین کو جانکاری دیتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اگست2020میں اسکول کے تاسیس کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔اُنہوں نے سابقہ طلبا سے خاص طورپربھاری شرکت کی استدعاکی۔ ایک زبردست دوپہر کے کھانے کے بعد ، انہوں نے سابق طلباء نے اپنے اہل خانہ ، اسکول کی مختلف سہولیات کو دکھانے کے لئے بھی یہ موقع دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا