لکھنو؍؍ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے آج وزیراعظم کی کانپور آمد اور گنگا کی صفائی پر ہورہی میٹنگ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ سب معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے ۔ایس پی کے صدر سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ سنا ہے وزیراعظم جی گنگا کی صفائی اور آلودگی سے پاک کرنے کے لئے کانپور میں بڑی میٹنگ کررہے ہیں۔ وہاں معائنہ کے وقت پھر سے گنگا میں گرنے والے نالوں کا منہ موڑ کر ‘نقلی صفائی’ کو جھوٹ کا چشمہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میرا مشورہ ہے کہ پردھان جی پہلے بدعنوانی کو صاف کریں تب کانپور پہنچیں۔