ڈیمو کریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے :ٹرمپ

0
0

واشنگٹن؍؍مواخذاہ سے چراغ پا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے مواخذہ کا ساراعمل ہی جعلی ہے اور بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے ، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے ، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جبکہ ڈیموکریٹس بے کاراورامریکہ کیلئے بہت برا کررہے ہیں۔ٹوئٹر پرہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے بالکل کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے ، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔ٹیم ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے کسی بھی صدرنے اتنا کام نہیں کیا جتنا ٹرمپ نے کیا، ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کوان کے عہدہ سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2020 کے انتخابات میں بھی وہ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا