لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران کے ایل سی فنڈس کی عمل آوری اوراخراجات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران سے ضلع میں کے ایل سی فنڈس منصوبوں اورکاموں کی نشاندہی کے عمل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔کے ایل سی کے تحت دستیاب 31.00کروڑ روپے ضلع کے 22اضلاع میں ترقیاتی کاموںکے لئے صرف کئے جارہے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کے ایل سی کے تحت فنڈس عوامی مفادات اورمطالبات پراستعمال کئے جانے چاہیں۔انہوںنے کاموںکی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زوردیا۔