ہندوستانی مردم شماری دُنیا میں سب سے بہتر مردم شماری مانی جاتی ہے:پروفیسر ریوا شرما

0
0

سنس آف اِنڈیا 2021ء اور این پی آر کی اَپ ڈیشن پر چھ روزہ ماسٹر ٹریننگ پروگرام امپارڈ میں اختتام پذیر
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں اینڈ کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ ،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( آئی ایم پی اے آر ڈی) نے ڈائریکٹوریٹ آف سنس اوپریشنز جموںاینڈ کشمیر کے اشتراک سے چھ روزہ سنس آف اِنڈیا ۔ 2021ء او رنیشنل پاپولیشن رجسٹر ( این پی آر ) کی اَپ ڈیشن کے سلسلے میں تربیتی پروگرام منعقد کیا جو آج اختتام پذیر ہوا ۔یہ پروگرام ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کے امپارڈ ڈاکٹر فاروق احمد لون اور ڈائریکٹر سنس اوپریشنز جے اینڈ کے اور لداخ جی پرسنا راما سوامی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ڈائریکٹر ٹریننگ امپارڈ جموں پروفیسر ریوا شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مردم شماری دُنیا میں سب سے بہتر مردم شماری مانی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ عمل پہلی بار ہندوستان میں 1872میں منعقد کی گئی تھی جبکہ حالیہ مردم شماری سولہویں ہوگی جسے اِنتہائی ذمہ داری کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا تاکہ اِس مردم شماری کی بدولت مستقبل میں پالیسی اور منصوبہ بندی کے لئے ڈیٹا بیس تیار کیا جاسکے۔ اِس موقعہ پر ڈی جی پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ شہزادہ بلال احمد نے اپنے خطاب میں شرکأ اور تربیت فراہم کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ یہ تربیتی پروگرام کا عمل فیلڈ ٹرینرس تک پہنچائیں ۔سابق ایڈیشنل رجسٹرار جنرل نئی دلّی دیپک رستوگی جو اِس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھے، نے اپنے افتتاحی کلمات میں مردم شماری سے متعلق بنیادی مقاصد اور عمل آوری کے طریقۂ کار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے لوگ اِس پروگرام کے بنیادی ستون ہے۔اُنہوں نے 2021ء مردم شماری کے پہلے مرحلے میں ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے موبائیل ایپ کے استعمال پر زور دیا۔ڈاکٹر ریوا شرما نے تمام ماسٹر ٹرینروں اور نیشنل ٹیرنروں جن میں دھیرج جوہر ، پروفیسر جیوتی سادھو ، منمیت سنگھ اور بلال احمد بٹ شامل ہیں ،کو یہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے مبارک باد دی ۔ شکریہ کی تحریک ریسرچ آفیسر جے اینڈ کے امپارڈ جیوتی سادھونے پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا