لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموں وکشمیر ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ جموں وکشمیر جسٹس گیتا مِتل ( سرپرست (اعلیٰ جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی ) کی سربراہی اور ہائی کورٹ آف جمو ںوکشمیر کے جج جسٹس راجیش بندل ( ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی )اور جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے (چیئرمین ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی ) کی خصوصی رہنمائی میں آج جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی دونوں شاخوں یعنی سری نگر اور جموں میں قومی لوک عدالتوں کا اِنعقاد کیا گیا۔ہائی کورٹ کی جموں شاخ میں تین بنچ تشکیل دئیے گئے تھے جبکہ سری نگر شاخ میں دو بنچوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔عدالت عالیہ کی دونوں شاخوں میں کُل 382معاملات شنوائی کے لئے اُٹھائے گئے جن میں سے 31معاملات حل کئے گئے ۔ اِن میں ایم اے سی ٹی کے 15،ایس ڈبلیو پی کے7 ، او ڈبلیو پی کا ایک ، 561-Aکا ایک اور سات بینک معاملات شامل تھے۔لوک عدالتوں کے دوران 56,84000 روپے کا معاوضہ بھی ایوارڈ کیا گیا ۔