پونچھ میں جے کے بینک کے مزید دو ATM

0
0

ایک سب ڈسٹرکٹ اسپتال سرنکوٹ اور دوسرا دُنگس میںنصب
تنویرپونچھی

پونچھ؍؍جموں خطے کے دور دراز علاقوں میں عوام تک آسان بینکنگ سہولیات اور نزدیک تر بینک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر بینک نے پونچھ ضلع میں مزید دو نئی آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں (ATM) کا افتتاح کیا۔ ایک سب ڈسٹرکٹ اسپتال سورنکوٹ اور دوسرا دُنگس میں۔ ان دو ٹیلر مشینوں کے چالو ہونے سے راجوری جموں زون میں جے کے بینک اے ٹی ایمز کی تعداد74جبکہ پونچھ ضلع میں یہ تعداد 31تک پہنچ گئی ہے۔ افتتاحی رسم بینک کے زونل ہیڈ جموں ویسٹ (راجوری) آشوتوش سرین اور سب ڈسٹرکٹ اسپتال سورنکوٹ کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹرذولفقار چودھری نے مشترکہ طور کیا۔ انکے ہمراہ کلسٹر ہیڈ پونچھ پرویز اقبال میر، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر اے کے گپتا ، بینک کے کئی سینئر افسراں اورمعزز شہریوں کی بھاری تعداد موجود تھیں۔ اس موقع پر بینک کے زونل ہیڈ نے کہا کہ چھٹیوں کے ایام اور کام کے اوقات کے بغیر ان دو ٹیلر مشینوں سے عوام کو کافی راحت محسوس ہوگی ۔ دُنگس پونچھ میں اے ٹی ایم کا افتتاح زونل ہیڈ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد زونل ہیڈ نے بینک گاہکوں اور مقامی کاروباریوں سے جے کے بینک کی متعدد عوام دوست اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیدی ۔ دونوں مقامات پرمقامی لوگوں نے بینک انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ضرورتوں کے مطابق علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں جموں وکشمیر بینک ایک نمایاں رول نبھا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا