گوہاٹی میں ہفتے کو کرفیو میں راحت

0
0

گوہاٹی،14دسمبر(یواین آئی)شہریت ترمیمی قانون 2019(سی اے بی)کےخلاف احتجاج کی وجہ سے تشدد کے واقعات کے بعد گوہاٹی میں جاری غیر معینہ مدت کے کرفیو میں ہفتے کی شام چار بجے سے سات گھنٹے کی راحت دی گئی ہے۔
گوہاٹی میں دو دنوں کے تشدد کے بعد اب زندگی معمول پرآتی جارہی ہے۔تقریباً 60گھنٹے تک گھروں کے اندر رہنے کے بعد لوگ ہفتے کی صبح باہر نکلے۔
آسام اس سی اے بی کے خلاف احتجاج کررہی ہے جس میں بنگلہ دیش ،پاکستان اور افغانستان سے آئے ہندو،پارسی ،سکھ،جین،بودھ اور عیسائی غیرمقیموں کو ہندوستانی شہریت دینے کا التزام کیاگیاہے،جو31دسمبر،2014 سے پہلے بغیر کسی دستاویز کے ہندوستان میں داخل ہوئےتھے۔
آسام اور تریپورہ شمال مشرقی ریاستوں کے لوگ اسے مسترد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ انہیں پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے غیر مسلموں کے بڑی تعداد میں آنے کا ڈر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا