لازوال کی خبر کا اثر

0
0

کامسر روڑ پر ایک اوور لوڈ سومو ضبط
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سبق سکھایا جائیگا: ستیش کمار رینا
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع ٹریفک پولیس پونچھ ان دنوں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہی ہے لیکن کافی وقت سے کامسر روڑ پر اوور لوڈنگ سے متعلق ٹریفک پولیس کوئی کاروائی نہیں کر پا رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے یہ خبر روزنامہ لازوال کے ذریعے ٹریفک پولیس کے حکام تک پہنچی اور آج صبح سے ہی ڈی ٹی آئی ستیش کمار رینا کی قیادت میں ایک ٹیم نے پونچھ شہر کامسر روڑ میں ناکا لگا کر ایک سومو زیر نمبر JK02-AS/9757 کو سیز کر کے متعلقہ ضابطہ کے تحت پولیس سٹیشن پونچھ میں ایف آئی آر بھی درج کرا دی ہے اس سلسلے میں ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈی ٹی آئی ستیش کمار رینا نے کہا کہ ٹریفک پولیس قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی کو بھی پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا