لازوال ڈیسک
جموں؍؍صنعت و حرفت اور سیاحت محکموں کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھر ی نے آج ایک میٹنگ کے دوران بھدرواہ او رکشتواڑ علاوقوں میں جاری سیاحتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹوراِز م جموں دیپکا کماری ، ڈائریکٹر پلاننگ (سیاحت )لطیف پوسوال،ڈائریکٹر فائنانس پرویز احمد ککرو،سی ای او بھدرواہ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی راجندر کمار کھجوریہ، سی ای او کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پون پریہار،ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم نودیپ وزیرو دیگر افسران نے شرکت کی۔نوین کمار چودھری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِن علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو اور زیادہ بڑھاوا دینے کے لئے اقدامات کریں۔اُنہوں نے اِن علاقوں میں واٹر سپورٹس سرگرمیوں کے لئے سہولیات وجود میں لانے پر بھی زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ سیاحت کی طرف سے معرض وجود میں لائے گئے اثاثوں کی دیکھ ریکھ کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کے تحت تمام کام اِس سال کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران متعلقہ افسران نے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید بڑھاوا دینے کے لئے آل ٹرین وہیکل ، مائونٹن بائیسکل ، سونو سکوٹر ، شریڈر اور ٹریکٹر وں کی حصولیابی کی تجاویز پیش کیں۔