لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں آج سرویکل کینسر کی تشخیص اور سکریننگ کے لئے یک روزہ کنٹنیونگ میڈیکل ایجوکیشن ( سی ایم ای) اور لائیو کالپو س کوپی کا اِنعقاد کیا۔اِس ورکشاپ کا اِنعقاد نیشنل ہیلتھ مشن اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں نے مشترکہ طور کیا تھا۔فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو اِس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھے ۔اُنہوں نے اِس مہلک بیماری سے مقابلہ کرنے کے لئے جے اینڈ کے کے تمام طبی مراکز میں سکریننگ سہولیات دستیاب رکھنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ بروقت سکریننگ اور تشخیص کی بدولت اِس مہلک مرض سے مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہربرس 1.23 لاکھ سرویکل کینسر کے نئے کیسوں کا تشخیص کیا جاتا ہے او راِس تکلیف کی وجہ سے ہندوستان بھر میں 67500 لوگوں کی موت واقع ہوتی ہے جو ایک بڑا المیہ ہے۔ایسو سی ایشن آف گائیناکولوجی آف اِنڈیا کے صدر ڈاکٹر کے ایل گپتا نے اپنے تجربات کا اِظہار کرتے ہوئے ہندوستان میں خواتین میں زیادہ تر کینسر جیسے مہلک مرض پایا جاتا ہے۔اُنہوں نے اِس بیماری کو روکنے کے لئے عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کے سپر انٹنڈنٹ اور سی ایم ای کے سرپرست ڈاکٹر چندر پرکاش نے شکریہ تحریک کے دوران کہا کہ جموںوکشمیر کے تمام طبی اداروں میں بروقت تشخیص اور سکریننگ کی سہولیات یقینی بنائی جارہی ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموںڈاکٹر رینو شرما ، سرویکل کینسر کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر پریا گنیش کمار ، ڈاکٹر اتل گپتا، ڈاکٹر شفیقہ بانو، ڈاکٹر سمیتا بھٹ، ڈاکٹر امن دیپ کور ، ڈاکٹر ممتا کلسی او رڈاکٹر آشا منہاس بھی تھیں