تمام ضلعی اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین شامل ہوں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پنتھرس پارٹی کا اختتامی اجلاس 2019جموں میں 28دسمبر 2019کو منعقد ہوگا جس میں تمام ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو اپنی رپورٹوں کے ساتھ شامل ہونا ہے جس پر پنتھرس پارٹی سکریٹریٹ غور کرے گا۔ڈسٹرکٹ کمیٹیو ں کو اس سلسلہ میں نوٹس جاری کیاگیا ہے۔ پنتھرس پارٹی کے تمام ڈسٹرکٹ صدور پراس میں شامل ہونے کے لئے زور دیا گیا ہے کیونکہ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی سکریٹریٹ اور ورکنگ کمیٹی کی 23مارچ 2020سے پہلے پارٹی کے آئین کے مطابق تنظیم نو کی جائے گی۔تمام ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹریوں کو پارٹی کے چیرمین یا صدر کی طرف سے ایک ہفتہ کے اندر پنتھرس پارٹی ۔2019کے اختتامی اجلاس کے انعقاد کے تعلق سے رائے/ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ریاستی صدر سے سکریٹریٹ کی میٹنگ رکھنے اور پورے سکریٹریٹ کو پارٹی کے 2019کے آخری اجلاس کے انعقاد میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے چیرمین اور صدر سے موجودہ سکریٹریٹ اور ورکنگ کمیٹی کا اختتامی اجلاس 28دسمبر 2019، بروز سنیچر کو منعقد کرنے کیلئے کہا ہے جس کے لئے جگہ کا انتخاب سکریٹریٹ کرے گا۔انہوں نے اس اہم اجلاس کے انعقاد کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بنانے کے لئے کہا ہے ۔ورکنگ کمیٹی کے ہر رکن سے جموں میں اہم اجلاس کے انعقاد کے لئے کم از کم پانچ ہزار روپے جمع کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔