’جموں وکشمیرکے غیرمسلم شعراء وادباء کی اُردوزبان وادب کی ترقی میں رول‘

0
0

2روزہ قومی سیمینار 16 و17 دسمبر کوجموں یونیورسٹی میں منعقدہوگا:پروفیسر شہاب عنایت ملک
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی 16 اور17 دسمبر 2019 کو’’جموں وکشمیرکے غیرمسلم شعراء وادباء کی اُردوزبان وادب کی ترقی میں رول ‘‘موضوع پر دوروزہ قومی سیمی نار کاانعقاد کررہاہے جس کاافتتاح وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھر16 دسمبرکودوپہر3 بجے برگیڈیئرراجندرسنگھ آڈیٹوریم میں کریں گے۔میڈیاکویہ اطلاع ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک نے یہاں جاری ایک پریس بیان میں دی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے غیرمسلم شعراء وادبا نے اُردوزبان وادب کی ترویج میں گرانقدرخدمات انجام دی ہیں لیکن ان کے رول پربڑے پیمانے پرتبادلہ خیال نہیں کیاگیاہے ۔اس بات کومدنظررکھتے ہوئے سیمی نارکاموضوع منتخب کیاگیاہے ۔پروفیسرشہاب ملک نے کہاکہ دوروزہ قومی سیمی نارمیں ملک کے مختلف حصوں کے اُردوکے دانشوربطورماہرین کے طورپرشرکت کررہے ہیں جن میں پروفیسرخواجہ اکرام الدین ، پروفیسرانورپاشا، پروفیسرعلی جاوید، پروفیسرشاہدپرویز، پروفیسرنعمان ،ڈاکٹرعلی عباس ،چندی گڑھ ، پروفیسردیوان حنان ۔این سی ای آرٹی دہلی،پروفیسرفاروق انصاری ۔این سی ای آرٹی دہلی ،پروفیسرقمرالہدیٰ فریدی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،ڈاکٹرمشتاق صدف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ڈاکٹرمشتاق حیدر،کشمیر،ڈاکٹرآصف ملک راجوری، پرویزملک درہال، ڈاکٹرمحسن ،دہلی،ڈاکٹرکوثررسول کشمیروغیرہ شامل ہیں۔پروفیسرشہاب نے مزیدکہاکہ سیمی نارمیں پڑھے جانے والے مقالات کوبعدمیں کتابی صورت میں شائع کیاجائے گاتاکہ عام لوگ غیرمسلم شعراء وادباکے اُردوزبان وادب کی ترقی میں رول سے واقف ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ اُردوکبھی بھی مسلمانوں کی زبان نہیں رہی بلکہ یہ ہرایک ہندوستانی کی زبان ہے ۔پروفیسرشہاب ملک نے کہاکہ 16دسمبر 2019 کوشام 5 بجے برگیڈیئرراجندرسنگھ آڈیٹوریم میں آل انڈیااُردومشاعرہ کااہتمام بھی کیاجارہاہے جس میں ڈاکٹرسحرش اصغرڈائریکٹرانفارمیشن مہمان ذی وقارکے طورپرشرکت کریں گی۔مشاعرے میں ریاست اوربیرون ریاستوں کے متعدد شعراء بھی حصہ لے رہے ہیںجن میںعرش صہبائی ،پرتپال سنگھ بیتاب ، جاویدملک زادہ ، شمس تبریزی ،عباس رضانیئر، ضمیرعلی ضمیر، بلراج بخشی ، شفق سوپوری، سبت ِرضوی ، پرویزملک،توصیف تابش ، عادل بھدرواہی، ڈاکٹر مولابخش،سنیتارینہ ،ستارسنگھ ودیگران شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا