ڈیڑ ھ ماہ میں سرپنچوں اور پنچوں کے ساتھ تعارف بھی نہیں ؛دفتر کے لئے جگہ نہیں بے بنیاد الزام پنچائیت گھر خالی
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل کے بلاک لورن میں گیارہ کہ پنچائیتوں پر مشتمل بلاک لورن میں بلاک کے بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرمین کا دفتر تو دفتر پنچائیت ممبر ان اور سرپنچوں کے ساتھ میٹنگ تک نہیں ہوئی ہے۔براے نام بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرمین ابھی بھی کئی پنچوں اور کچھ سرپنچوں کو معلوم تک نہیں ہے۔ اس حوالے سے سرپنچ لورن حاجی محمد اکرم تانترے نے ذرایع سے بات کرتے ہوے کہا کہ قریب دوماہ ہوچکے ہیں جب سے بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین کا انتخاب عمل میں لایاگیالیکن آج دوماہ کے بعد بھی چیر مین کا کوئی دفتر نہیں ہے جبکہ دفتر کے لئے جگہ کا فقدان بھی ایک بہانہ ہے کیوں کہ پنچائیت گھر خالی ہے۔ جہاں پہلے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر کا دفتر تھااب بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین کو کیا عذر ہے کہ وہ یہاں دفتر نہیں کھول رہی ہے۔عوام نے جس مقصد کے لئے بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین کا انتخاب کیا تھا ۔ وہ مقصد پوراہوتانظر نہیں آتاہے۔ ان کے علاوہ پنچائیت ممبر لال دین نے کہا کہ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہاہے کہ آج دوماہ کے قریب ہونے لگاہے۔ لیکن آج تک چیر مین نے پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ کوئی میٹنگ تک نہیں کی ہے اور نہ ہی کہیں دفتر کا اہتمام کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ پنچوں اور سرپنچوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے کہ وہ جس حدف کا خواب دیکھ رہے تھے ۔ وہ ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ آج تک جو چیئر مین اپنے پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ نہیں کرپایاوہ زمینی سطح پر کیا ترقی کے کام کرے گا۔ ان کے علاوہ پنچ محمد اسلم سرپنچ اعجاز منگرال وغیرہ نے بھی چیر مین کے دفتر میں نہ بیٹھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تمام نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے مانگ کرتے ہوے متنبہ کیا کہ اگر چند دنوں میں بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئر مین نے اپنادفتر قائیم نہ کیا تو اس کے سنگین نتائیج ہونگے کیوں کہ کافی دیر ہوگئی ہے۔ عوامی نمائیندگان کو انتظار کرتے ہوئے ۔ اس پر جب بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئر مین بلاک لورن سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس کے خاوند نے یہ کہہ کر انکار کردیاکہ ہمارے پاس دفتر میں بیٹھنے کا کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہواہے اور چیر مین ابھی اس قابل نہیں کہ وہ اپنی بات ذرایع کے سامنے کرسکے گی ۔ اس حوالے سے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی جن کے پاس لورن بلاک کا چارج بھی ہے جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایااور جب ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین منتخب ہے اس کو دفتر میں بیٹھناچاہیے اس کو اب کوئی آرڈر نہیں دے گا۔