مینڈھر سیکٹرمیں جنگ بند ی کی خلاف ورزی

0
0

حدمتارکہ پر ہندوپاک افواج کے درمیان پھر تناؤ کی صورتحال ،چوکسی بڑھائی
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍پونچھ کے مینڈھر سیکٹر(لائن آف کنٹرول) پر جنگ بند ی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پا کستا نی افو اج نے بھا رتی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بنا نے کی غر ض سے زور دار گو لہ با ری کی ۔ جس دوران پاکستانی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں کا استعمال کیا ۔فو جی زرائع کے مطابق پا کستا نی افو اج نے مینڈھر سیکٹر میں بھا رتی چوکیو ں کو نشانہ بنا نے کی غرض سے فا ئر نگ کی جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جو اب دیا ۔ تا ہم فا ئر نگ کی وجہ سے کسی بھی جانی اور ما لی نقصان کی کوئی اطلا ع معصول نہیں ہو ئی ہے۔ فوجی زرائع نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج بد ھوار اور جمعرات کی درمیانی شب 12بجکر 10منٹ پر ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گو لہ با ری کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے مارٹر گولے داغے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا ہندوستانی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تا ہم گو لہ با ری کا سلسلہ 2بجکر15منٹ تک چلتا رہا ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پونچھ میںگزشتہ دنوں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر لائن آف کنٹرول پر ہندوپاک افواج کے درمیان پھر تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جس پر فوجی زرائع نے بتا یاکہ پا کستان دراندازوں کو بھارت میں دھکیلنے کیلئے ہی بار بار فائرنگ کی جارہا ہے ۔دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے اور پاکستان کی فائرنگ کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ فوج کو تیار رہنے کی ہدایات بھی دی گئی ہے۔ فوجی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوںپونچھ کے کئی سیکٹرو ں میںپا کستا نی افو اج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، جس دوران پا کستانی افو اج نے توپ کا استعمال کر تے ہوئے زیا دہ تر رہا ئشی علاقو ں کا نشانہ بنا یا ہے ۔اعلیٰ فوجی حکام نے بتایا کہ پاکستان جس طرح بار بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے وہ دراصل اس لئے کی جارہی ہے کہ تربیت یافتہ دراندازوں کو بھارتی علاقے میں داخل کیا جائے ۔ان فوجی حکام نے بتایا کہ دراندازوں کو اس پار دھکیلنے کیلئے ہی پاکستانی آرمی وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے تاکہ اس کی آڑ میں ایل او سی کے پار سے ملی ٹنٹوں اس پار آنے میں کامیاب ہوں ۔فو جی زرائع نے بتا یا کہ پونچھ سیکٹر میں گذشتہ روز پاک فوج کی طرف سے شدید فائرنگ کے مدنظر لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور فوج سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیں اور دراندازوں کی اس پار آنے کی کسی کوشش کو پوری طاقت سے ناکام بنائیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا