’کانگریس کے بھرم میں پھنسنے سے بچیں‘

0
0

آسام سمیت شمال مشرق کی ریاستوں کے لوگوں کے حقوق کو کوئی چھین نہیں سکتا :مودی
یواین آئی

نئی دہلی/دھنباد؍؍؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کی منظوری اور آسام میں اس کی مخالفت میں جاری تحریک کے درمیان جمعرات کو کہا کہ بل کے منظور ہونے کے بعد ریاست کے عوام کے لئے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔مسٹر مودی نے ایک ٹوئٹس میں کہا’’مرکزی حکومت اور میں آسام کے لوگوں کی سیاسی، لسانی، ثقافتی اور زمین کے حقوق کو آئینی طور پر تحفظ کے لئے مکمل طور پر مصروف عمل ہوں۔ میں آسام کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ’کیب‘کی منظوری کے بعد انہیں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ‘‘۔انہوں نے کہا‘’’میں ان پر اطمینان دلانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی آپ کے حقوق، مخصوص شناخت اور خوبصورت ثقافت کو نہیں چھین سکتا یہ پھلتاپھولتا اور بڑھتا رہے گا‘‘۔قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا نے بدھ کو اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سي اے بي کو اپنی منظوری دے دی۔ راجیہ سبھا کی منظوری کے ساتھ بل کو اب پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی ہے ۔دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوںسے پاس شہریت ترمیمی بل ( سی اے بی) کی وجہ سے آسا م اور دیگر شمال مشرق کی ریاستوںکے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے حقوق کو کو ئی بھی نہیں چھین سکتا ، بس صرف کانگریس کے بھرم میں پھنسنے سے بچنے کی ضرورت ہے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی) کے سنیئر لیڈر مسٹر مودی نے یہاں بروا اڈہ میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آسام کے اپنے بھائی ۔ بہنوںکو یقین دلاتاہوںکہ شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے سے انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں آپ کو بھروسہ دلاتا ہوںکہ اس بل کے پاس ہونے سے کوئی بھی آپ کے حقوق کو چھین نہیں سکتا ہے ۔ انہوںنے شمال مشر ق کے لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ اس بل کو لیکر کانگریس جس جھوٹ کا پرچار کر رہی ہے اس میںپھنسنے سے بچنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی نے کہاکہ مرکز اور بی جے پی ذیلی ضابطہ چھ کے نظموں کے مطابق آسام کے لوگوںکے سیاسی ،ثقافتی ، زبان اور ان کی زمین کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوںنے کہاکہ شہریت ترمیمی بل میں کئے گئے نظموں سے پورے شمال مشرق کو لگ بھگ باہر رکھا گیا ہے ۔ اس لئے اس علاقے کے لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اس بل کو لیکر جھوٹ پھیلا رہی ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔طلبہ رہنما رراجیش ورما نے کہا کہ سی اے بی کے خلاف اہم احتجاجی تحریک این ای ایس بی نے شروع کیا تھا اور ہر کسی نے مختلف ناموں سے ہماری تحریک کی حمایت کی تھی۔ اب کوئی رہنما یا گروپ حکومت کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے اور تحریک کو رد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ اس کا فیصلہ ہے اور اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا’۔قبائلی فلاح و بہبود کے وزیر میور کمار جماتیا کی قیادت میں انڈجینس پیپلس فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کے رہنما مرکزی وزیر امت شاہ سے ملاقات اور شمال۔مشرق کو سی اے بی کے دائرے سے باہر رکھنے کے مطالبے کے سلسلے میں دہلی پہنچ گئے ہیں۔راج کمار پردیوت کشور دیوورمن بھی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اور حکومت کو سی اے بی سے تریپورہ کو الگ رکھنے کی ہدایت دینے کے لیے دہلی میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا