نئی دہلی، (یو این آئی ) بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کو منگل کو قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کا برانڈ امبیسڈر مقرر کیا گیا۔کھیلوں میں ڈوپنگ کو روکنے اور شفافیت لانے کے مقصد سے اداکار شیٹی کو ناڈا نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے ۔ قومی دارالحکومت میں وزیر کھیل کرن ریجیجو کی موجودگی میں انہیں ناڈا سے جوڑا گیا۔اگرچہ وزارت کھیل نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب اس سال کے آغاز میں ہی عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے ناڈا کی ایک لیبارٹری کو معطل کر دیا تھا۔ اس صورت حال میں اب ناڈا کو کھلاڑیوں کے نمونوں کو جانچ کرانے کے لیے ملک سے باہر جائیں گے ۔ ساتھ ہی ناڈا کے سامنے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کے نمونوں کا کامیاب تجربہ کرنے کا بھی چیلنج کھڑا ہو گیا ہے ۔ ناڈا کے ڈائریکٹر جنرل نوین اگروال نے سنیل کے برانڈ امبیسڈر بنائے جانے کو لے کر کہا کہ ایک اداکار کے ادارے سے جڑنے پر اس قدم کو زیادہ فروغ ملے گا اور تمام کھلاڑیوں میں اسے لے کر پیغام جائے گا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ سنیل بڑے سلیبرٹي ہیں اور ان کے ناڈا سے جڑنے پر تمام کھلاڑیوں میں ڈوپنگ سے دور رہنے کا پیغام جائے گا۔ ہمارا خیال ہے کہ سلیبرٹیوں کی پہنچ زیادہ ہوتی ہے ۔وہیں اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں ایک سال سے بھی کم وقت باقی رہتے ہوئے ناڈا نے یہ قدم اٹھایا ہے جسے لے کر بھی کئی کھلاڑیوں میں ملا جلا رد عمل ہے ۔ سینئر بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹا نے سنیل کو ناڈا کا امبیسڈر بنائے جانے کے فیصلے کی تنقید کی ہے اور کہا کہ ایک اداکار کی جگہ اس عہدے پر کوئی کھلاڑی منتخب کیا جانا چاہئے تھا۔ جوالہ نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارا انتظامیہ ہمیشہ بالی ووڈ ستاروں کو ہی اتنی اہمیت کیوں دیتا ہے ۔ میرے حساب سے اس عہدے پر کوئی کھلاڑی منتخب کیا جانا چاہئے تھا