ٹینس اسٹار بیانکا بنیں کینیڈا کی پلئیرآف دی ایئر

0
0

واشنگٹن،  (یو این آئی ) امریکی اوپن چمپئن بیانکا اندریسکیو پہلی ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں جنہیں کینیڈا کے باوقار پلئیرآف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ بیانکا نے ایوارڈ پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ واہ، میں اس ایوارڈ کو پاکر بہت خوش ہوں۔ میرے لئے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ میں یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی ٹینس کھلاڑی ہوں۔ کینیڈا کے لوگوں کی حمایت کے بغیر مجھے جو کامیابی ملی ہے وہ ممکن ہی نہیں ہوتی۔ کینیڈا کے سرفہرست کھلاڑیوں کو ہر سال ملک کے اس باوقارر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اور 19 سال کی بیانکا کو سال 2019 میں ان کی کامیاب کارکردگی کے لئے اس بار نوازا گیا ہے ۔ انہوں نے اس سال پریبا اوپن میں اپنا پہلا ڈبلیوٹی اے خطاب جیتا تھا اور ٹورنٹو میں دوسری بار راجرز کپ خطاب جیتا تھا۔ بیانکا کینیڈا کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک گرینڈ سلیم جیتا ہے ، وہ یو ایس اوپن میں فاتح رہی تھیں جہاں انہوں نے فائنل میں 23 بار کی چمپئن سرینا ولیمز کو شکست دی تھی۔ بیانکا کو ہم وطن بروک ہینڈرسن (گولف)، اردن بنگٹن (آئس ہاکی)، آندرے ڈی گراسے (رنر) اور مائیک سوروکا (باسکٹ بال) کے ساتھ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا