جموں دھوبی ویلفیئرسینٹرل کمیٹی کی ایک میٹنگ ،متعددامورزیربحث آئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں دھوبی ویلفیئر سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں اس کے سینئر رکن عبدالقادرکی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مقررین نے تمام پسماندہ طبقوں سے پْرزور اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ بنک کے حصول کے لئے بنائی گئی نفرت کی دیواروں کو توڑ کر عوام کی بہبْودی و بہتری کیلئے ایک مضبْوط بنیاد اور ٹھوس پروگرام فراہم کریں تاکہ جموں کشمیر و لداخ کے اندر او بی سی طبقات آبادی کو درپیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے ۔ اِنسانیت کے واسطے ہم سب ایک قطار میں صف بنا کر منزل کی اور قدم بڑھائیں تا کہ مرکزی و ریاستی سرکاروں کی اور سے نئی سکیموں کا اس طبقات کو بتا کر اِن کے حق و حقْوق آسانی سے دلائے جاسکیں اِس دبی کْچلی آبادی کو آسانی سے اْوپر اْٹھایاجا سکے تاکہ یہ سماج بھی اپنی منزل آسان طریقے سے طے کر پائے پچھلے 73 سال سے یہ طبقات ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔اب اس طبقات آبادی کے بچے انصاف چاہتے ہیں جو آج تک اِن کو نہیں ملا ھے میٹنگ میں مزید پڑے لکھے نوجوانوں نے کہا ھے جموں کشمیر لداخ کے اندر اِس طبقہ کو 27% ریزرویشن میں سے ایک شازش کے تحت 2 فیصد ریزرویشن دی گئی ھے جب کے 50 پچاس پوسٹیں کسی دفتر میں آتی نہیں ہیں اِن کو 2% ریزرویشن کے تحت ایک پوسٹ ملتی نہیں ھے جس سے اس طبقات آبادی کے بچْوں کو اس ریزرویشن کا آج تک کوئی فائدہ نہیں ملا ھے نوجوان طبقات نے مرکزی و ریاستی سرکاروں سے پْرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ھے فوری جموں کشمیر و لداخ میں 27 فیصد ریزرویشن اس طبقات آبادی کو دی جائے تاکہ یہ طبقات بھی اپنی منزل آسانی سے طے کر پائے اور سماج کے باقی طبقوں کے ساتھ شانہ بیشانہ قدم بڑھا سکے۔شرکاء نے مزید اپیل کرتے ہوئے بیکورڈ کلاسز طبقات سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنے طبقات کی فلاع و بہبْود کے لئے کام کرتے ہوئے فوری ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اس سماج کی پریشانیوں کو دْور کرنے میں اس آبادی کی مدد کریں تا کہ اس طبقات آبادی کو حق حقْوق دْھولانے میں ہم کامیاب ہو سکیں دھوبی ویلفیئرسینٹرل کمیٹی نے بذریعہ صحافتی بیان دیگر او بی سی برادریوں سے پْرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ھے فوری ایک صف تیارکرکے اکٹھے ہوکے اس سماج کی خدمت کریں تاکہ ہندْو مسلم سیکھ عیسائی آپسی بھائی چارے کا یہ گلْدستہ ہمیشہ ہمیشہ قائم رہے اور ہم سب شانہ بیشانہ ایک دْوسرے کی مدد کرنے میں کامیاب ہو سکیں یہ سماج بھی باقی طبقات کی طرع ترقی کرتے ہوئے آگے بڑ سکے میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں خادم حسین ،محمد شبیر ،بشال چوہدری ،صوبہ رام ،بریج لال،محمد سلیم ،عبدالرشید ،رقیب محمد ،عبداللطیف دیگر کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔