لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنربارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں مختلف شعبوں کے تحت بیک ٹو ولیج پروگرام کی عمل آوری کاجائزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران 14ویں فائنانس کمیشن کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی گئی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اوربی ڈی اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر اے سی ڈی نے مختلف محکموں کے تحت جاری پروگراموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔انہوںنے کہا کہ تقریباً 6963کاموں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 1491کاموں کو منظوری دی گئی تھی ۔ان تمام کاموں کی تکمیل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے ان کاموں کی تکمیل میں حائل رکائوٹوں کو دور کرنے اورعوامی شکایات کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوںپر اقدامات کرنے پر زوردیا۔