حکومت نے آئی ایس ایس ایس اور این ایس اے پی کے تحت

0
0

 

1,30,000 نئے پنشن معاملات کو منظوری دی
لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍محکمہ سماجی بہبود نے آج اطلاع دی ہے کہ حکومت نے انٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم ( آئی ایس ایس ایس) اور نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام ( این ایس اے پی ) کے تحت 1,30,000نئے پنشن معاملات کو منظوری دی ہے ۔محکمہ کے ایک بیان کے مطابق 60برس یا ا س سے زیادہ عمر کے بزرگ مرد اور 55برس یا اس سے زیادہ عمر کی بزرگ خواتین پنشن پانے کی اہل ہوں گی۔یہ پنشن بیوائوں ، لاچار خواتین اور جسمانی طور معذور افراد کے لئے بھی ہیں۔اِس پنشن، جس کو نومبر 2019ء میں منظور ی دی گئی ہے کو 31؍ دسمبر 2019ء سے پہلے ادا کیا جائے گا۔بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جسمانی طور معذور افراد اور 70برس سے زیادہ کی عمر کے بزرگ شہریوں کو پنشن کے دائرے میں لایا جائے گا۔باقی کے اہل درخواست دہند گان ،جن کو جموں و کشمیر کو ملے کوٹا دائرے میں لایا جائے گا کو بھی یہ پنشن 31؍ دسمبر 2019ء سے پہلے ملے گی۔ اِس سلسلے میں تمام اہل مستحقین سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ڈسٹرکٹ / تحصیل سوشل ویلفیئر سے رابطہ قائم کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا