دودھ اور پولٹری کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے دودھ اور پولٹری کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زو ردیتے ہوئے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں مانگ اور پیداوار کی تفاوت کو کم کیا جاناچاہیئے۔اُنہوں نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران دیں جو بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری محکموں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن ڈاکٹر اصغر حسن سامون اور دیگر افسران موجود تھے۔مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ان سکیموں کی بروقت اور مؤثر عمل آوری پر زور دیا تاکہ مقرر ہ شدہ اہداف کو بروقت حاصل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھیڑ و پشو پالن شعبہ جموں وکشمیر میں آبادی کے ایک بڑے حصے کو روزگار فراہم کرتا ہے۔میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ جموں وکشمیر میں سالانہ 25.41لاکھ میٹرک ٹن دودھ کی پیدا وار ہوتی ہے۔انہیں مزید بتایا گیا کہ روزانہ بنیادوں پر 2.5لاکھ لیٹر دودھ کی پروسسنگ کی جاتی ہے۔اُنہیں بتایاگیا کہ محکمہ اِن اعداد و شمار کو دوگنا کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے پر کام کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر یہ بھی بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں 2200 ویٹرنری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے پورے خطے کو موبائیل ویٹرنری ڈسپنسریوں کے دائرے میں لانے کی متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔اُنہوں نے اِن ڈسپنسریوں کو جدید سہولیات سے لیس کرنے پر بھی زو ردیا ۔اُنہوں نے اِس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کواپریٹیوسوسائٹیوں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے بھی کہا۔ماہی پروری محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ محکمہ نے رین بو ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور اِس سلسلے میں ڈنمارک سے بیج منگائے جارہے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں 600میٹرک ٹن مچھلیوں کی پیداوار ہوتی ہے جو بھار ت میں ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداوار کا 71فیصد ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے سے جڑے افراد کو فلاحی سکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی جانی