غیرقانونی پارکنگ ایک بڑا مسئلہ ،منڈی چوک میں یک طرفہ ٹریفک سے بھی جام
عمرارشد ملک
راجوری : راجوری قصبہ میں ٹریفک نظام کی خستہ حالت کے چلتے عوام بہت پریشانی میں ہے بس سٹینڈ راجوری سے جی ایم سی اہسپتال اور گوجر منڈی سے لیکر پنجاچوک تک ٹریفک جام سے ہر روز عام لو گ پریشانی کے عالم میں رہتے ہیں ۔غیر قانونی پارکینگ نے راجوری شہر میں ہر روز ٹریفک جام کر کے رکھا ہے بیماروقت پر اہسپتال پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں اور ملازم طبقہ دفتروں میں وقت پر نہیں پہنچ سکتا۔ ضلع راجور ی میں ٹریفک پولیس کی شاخ بھی موجود ہے لیکن پھر بھی ٹریفک جام روز کا مسئلہ بن چُکا ہے ہلکہ گوجرمنڈی میں یک طرفہ ٹریفک کو ہی اجازات ہے لیکن پھر بھی ٹریفک جام میں کمی نہیں بلکہ سردرد میں آضافہ ہوتا جارہا ہے ۔عام لوگوں کی پریشانیوں میں روز برروز آضافہ ہورہا ہے لیکن انتظامیہ خاموش آنکھیں بند کر کے آرام کر رہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ منڈی چوک میں یک طرفہ ٹریفک بھی جام کی وجہ ہے اس لئے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ منڈی چوک کے بجائے یونیوسٹی موڑ سے ہی ٹریفک کو موڑنے کا سلسلہ شروع کرئے تاکہ منڈی کے اندر وہی گاڑی داخل ہوسکے جس کو اس طرف ہی جانا ہے ۔لوگوں نے کہاکہ ٹریفک سے جڑئے تمام محکمہ کے آفسران کسی بڑئے حادثے کا انتظار کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ غیرقانونی پارکینگ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی راحت نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ ہویا پھر گوجر منڈی راجوری کے راستے ہر جگہ غیرقانونی طور پرگاڑیوں کی لمبی لمبی لائن دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن میونسپلٹی یا ٹریفک انتظامیہ کی طرف سے کبھی کوئی ایکشن نہیں ہوا کیونکہ گاڑیوں کے مالکان شہر کے کاروباری یا پھر بڑئے سرکاری ملازم ہے ۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع راجوری میں ٹریفک نظام کی دیکھ بال کے لئے میونسپلٹی ،آر ٹی او آفس اور ٹریفک پولیس میںسختی لائی جائے تاکہ راجوری شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جاسکے کیونکہ شہر کے اندر میں غیر قانونی پارکینگ میونسپلٹی کی ذمہ داری ہے اور گاڑیوں کا جام ٹریفک پولیس کی کمزوری کی وجہ سے لگتا ہے اس لئے ہمیں اُمید ہے کہ نئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ عوام کی اس پریشانی کو ختم کرنے میں اہم رول ادا کرئے گے۔