سی اے بی کے خلاف تریپورہ

0
0

آسام میں مظاہرے سے معمولات زندگی متاثر
یواین آئی

اگرتلا/گوہاٹی؍؍شہریت (ترمیمی) بل (سی اے بی) کے خلاف تریپورہ میں سبھی قبائلیوں پر مبنی علاقائی پارٹیوں،غیر سرکاری تنظیموں اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے فیڈریشن جوائنٹ موومنٹ اگینسٹ سٹیزینشپ امینڈمنٹ بل(جے ایم اے سی اے بی)کے اعلان پر غیر معینہ مدت کے احتجاجی مظاہرے کے تیسرے دن بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر رہا۔مظاہرے کی وجہ سے پچھلے تین دن سے دارالحکومت اگرتلا پہنچنے اور یہاں روانہ ہونے والی ٹرینوں کی آمدورفت کے ساتھ ہی قومی شاہراہوں سمیت سبھی اہم راستوں پر آمدورفت بند ہے ۔اسکول،کالج اور یونیورسٹیوں کے سبھی امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں جبکہ مختلف سرکاری دفتر اور بازار بھی بند ہیں۔انتظامیہ نے منگل سے 48گھنٹوں کے لئے موبائل اور ایس ایم ایس خدمات بند کرادی ہیں اور دھلائی اور شمالی تریپورہ میں مختلف مقامات پر حکم امتناعی نافذ کردیاہے لیکن اس کے باوجود علاقے میں حالات متنازعہ ہیں۔ریاست کے مختلف مقامات سے کافی تعداد میں مسافر ہوائی اڈے نہیں پہنچ سکے جس سے انہیں اپنا سفر منسوخ کرناپڑا۔اگرتلا سمیت ریاست کے سبھی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی زبردست بھیڑ ہے ۔آس پاس کے مقامات سے دارالحکومت کے بازاروں میں سبزیوں کی سپلائی ٹھپ ہوجانے سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مغربی تریپورہ کے کھووئی ،تیلیامرا،جرانیا اور وشرام گنج اور شمالی تریپورہ،دھلائی اور گومتی اضلاع میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد حالات کافی متنازعہ ہوگئے ہیں۔مظاہرین نے صبح کے وقت تقریباً دو گھنٹے تک اگرتلا کے وی آئی پی راستے کو بلاک کردیا،جس سے بہت سے سرکاری ملازمین اپنے دفتر نہیں پہنچ سکے ۔آسام میں سی اے بی کی مخالفت میں ہزاروں کی تعداد میں اسکول اور کالجوں کے طلبہ نے گوہاٹی میں ریاستی اسمبلی تک ریلی نکالی اور نعرے لگائے ۔ریلی کی وجہ سے شہر میں مختلف مقامات پر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔گوہاٹی کے علاوہ ڈبروگڑھ اور جورہاٹ اور کئی مقامات پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور مظاہرے کئے ۔فوج نے ریاست میں مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کیا۔گوہاٹی یونیورسٹی نے بدھ کو ہونے والے سبھی امتحانات منسوخ کردئے ہیں۔آسوں اراکین نے گوہاٹی سے رکن پارلیمنٹ کوین اوجھا کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا اور احاطے کے اندر داخل ہوگئے اور ان کا پتلا جلایا۔محترمہ اوجھا لوک سبھا کے اجلاس کے پیش نظر ان دنوں دہلی میں ہیں۔مظاہرین نے ریاست کے وزیر ڈاکٹر ہمنتا وشوا شرما کے قافلے کو کالے جھنڈے دکھائے اور ان کے سامنے مظاہرہ کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا