’بوہوبھج فوٹوگرافی مقابلہ ‘میں ناظم نے پہلا انعام جیتا

0
0

فوٹو گرافی نہ صرف ایک پیشہ ہے بلکہ یہ ایک جنون بھی ہے :ناظم
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ فوٹو جرنلسٹ ناظم علی منہاس نے اپنی الگ فوٹو گرافی کے لئے بین الاقوامی سطح کے فوٹو گرافی کے مقابلے اور نمائش میں پہلا انعام جیتا جس نے سامعین کی توجہ مبذول کروائی۔ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ ناظم مختلف موضوعات کے نامور فوٹوگرافر بھی ہیں۔ان کے کام کو تریپورہ میں منعقدہ بوہوبھج دوسری بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلہ اور نمائش نیٹرا میں آویزاں کیا گیا۔ناظم کو ’پیپل لائف‘سیکشن میں کام کرنے پر پہلا انعام دیا گیا۔ناظم علی منہاس نے کہا کہ فوٹو گرافی نہ صرف ایک پیشہ ہے بلکہ یہ ایک جنون بھی ہے جس میں بہت سے افراد ہیں لیکن فوٹو گرافی انسانی جذبات اور احساس کی عکاسی ہے۔انہوں نے اپنے کام کی تائید کرنے پر تقریب کے منتظمین سے بھی اظہار تشکر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا