امریکہ کے ساتھ بات چیت بحالی کی رضامندی نہیں بنی:لاؤروف

0
0

واشنگٹن، 11 دسمبر (اسپوتنك) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور اسٹریٹجک استحکام سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت بحال کرنے کو لے کر رضامندی نہیں بن سکی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے منگل کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس ضمن میں بات چیت کی لیکن کسی بھی معاملہ پر کوئی عام رائے نہیں قائم نہیں ہوسکی۔مسٹر لاؤروف نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ کچھ ایشوز کے لئے بات چیت، اس کے مسودہ اور پلیٹ فارم کو بحال کرنے کے لئے ہم کیا اور کب لاگو کریں گے،مذاکرات کے دوران اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کی تاریخوں کو لے کر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
مسٹر لاؤروف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کچھ وقت میں وہ بات چیت کے مسودہ کو پیش کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا