جموں و کشمیر میں اُ ردو زبان تینوں خِطوں کا سنگ میل، اِس کی اپنی ا دبی اہمیّت

0
0

ایڈووکیٹ شیام سُندر لہرکی پہلی برسی پر ادبی کُنج کی خصوُصی ادبی نِشست میں اُدباء و شعراء کا خراج عقیدت کے ساتھ اظہارِ خیال
طالب

جموّں؍؍ جموں و کشمیر کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے‘ کی جانب سے اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل جموں میں ایک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہُوا۔ جِس میںادبی دنیا میں اپنا اچھا خاصانام پیدا کرنے والے عظیم شاعر و ادیٖب سینئرایڈووکیٹ شیام سُندرآنند لہرؔ کو خرا جِ عقیدت پیش کِیا گیا اوراُن کی بُلند مرتبہ شخصیّت کے حالاتِ زندگی پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔ نِشست کی صدارت کے فرائض تنظیم کی نائب صدر اور کشمیری و اُردوُ کی جانی مانی شاعرہ و گلوکارسنتوش شاہ نادانؔ نے سر انجام دِئے۔ جبکہ سرور چوہان حبیٖبؔ بھی ایوانِ صدارت کی زینت تھے۔ نظامت کے فرائض اُردو و ڈوگریُ کے جانے مانے غزل گو شاعررمیش آنند ساگرؔ نے انجام دِئے۔ کاروائی کے آغاز میں تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ اور صدر شام طالبؔ نے مرحوم شاعر و نامور ادیٖب شیام سُندرآنند لہرؔ کی شخصیّت بارے تفصیلاً بتایا کہ لہرؔ صاحب بیشک ادب کی دُنیا کاایک بلند الخیال قومی سرمایہ تھے اور نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ تھے۔اُن کا جنم 1953ء میں پونچھ میں ہوُا تھا۔ جبکہ پچھلے برس وہ فالج کی وجہ سے اِس جہانِ فانی سے کوُچ کرگئے۔اِس موقعہ پر خاص طور جموں و کشمیئر اور لدّاخ کی تیِن مختلف تہذیبوں اور زبانوں کو برسوں سے جوڑ کر رکھنے والی اُردوُ زبان جو لوگوں کے دِلوں میں گھرگئی ہے کِسی طرح بھی ختم نہیں ہوگی بلکہ اس زبان میں ادبی سرمایہ کو متحفظ مِلتا رہے گا۔چونکہ اُردوُ زبان کی سارے مُلک میںاپنی ایک اہمیّت ہے۔ آج کی اِس نِشست میں ایک شعری تنقیدی دور بھی ہوُا۔ جِس میں نو آمیز اُبھرتے ہوئے غزل گو شعرا کی حوصلہ افزائی اور تربیّت کیلئے اسلوُبِ غزل کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی۔اِ س موقعہ پر ایک سُلجھے ہوئے نوجوان شاعرراہل دیو ارمان ؔ کی غزلوں کی کھُل کر سراہنا کی گئیْ۔کرگل سے تشریف لائے اُردوُ و پوترک زبانوں کے شاعرمحمّد باقر صباؔ کارگلی کیغزلوں پر بھی سیر حاصل تبصرہ ہوُا۔ اور اُنھیں کارآمد ادبی نُکات سے سرفراز کِیا گیا۔ اِسنِشست میں حِصہ لینے والے شعراء حضرات کے اِسم گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، سنتوش نادانؔ، سرور چوہان حبیٖب، رمیش آنند ساگرؔ، بشیر الحق بشیرراہُل دیو ارمانؔ، ِ کے آر سلگوترہ ۔سنجیو کُمار اور شام طالبؔ۔ اِس تقریب کااِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا