ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ضلع اور سیکٹرل آفیسران سے تعارفی میٹنگ کی

0
0

عمرارشدملک
راجوری :ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے ضلع اور سیکٹرل سطح کے آفیسران کے ساتھ تعارفیی میٹنگ کی جس میں ضلع راجوری میں سرگرم تمام سرکاری محکموں سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ،سی پی او راجوری ،ایڈیشنل ڈی سی سندربنی،ایڈیشنل ڈی سی نوشہرہ ،ایڈیشنل ڈی سی کوٹرنکہ ، ضلع ٹریثری آفیسر عمران محمود،ائے سی آر راجوری محمد آشرف ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال میر،ضلع پنچایت آفیسر ڈاکٹر عبدالخبیر،ضلع سوشل ویلفیر آفیسر محمد نصیب ،چیف میڈیکل آفیسر راجوری ، مختلف محکموں کے ایگزیکٹو انجینئر،ایس ڈی ایم تھنہ منڈی ،ضلع انفرمیشن آفیسر راجوری نریندر سنگھ رینہ ،ائے ڈی فوڈ سپلائی مختار لون ،سٹیٹ ٹیکس آفیسر فار راجوری پونچھ عاشق رفیق ملک، ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینٹرنیتو شرما،ضلع آفیسرمہیلا شکتی کیندر انعم مرزا اور دیگر ضلع و سیکٹرل آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے آفیسران کو ہدایت دی کہ عوام کو دہلیزپر خدمات کی فراہمی کے لئے فوری نظام یقینی بنائیں اور وہ یقینی طور پر مختلف فلاحی منصوبوں سے فائدہ اُٹھائیں ۔انہوں نے مزید آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں وقت کی پابندی اور ،عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ساتھ میں آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کے معیار اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنانے کے لئے فیلڈ کے ساتھ ساتھ ورکنگ سائٹس پر بھی جائیں۔انہوں نے آفیسران کو ڈیوٹی روسٹر کو سختی سے بر قرا ررکھنے کی تا کید کی ۔ انہ نے واضح کیا کہ ڈیو ی سے متعلق کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو کسی بھی طرح سے برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے مختلف محکموں کی انفرادی مفاداتی اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں میں شعور پیدا کرنے پر آفیسران پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے آفیسران سے بھی کہا کہ وہ پی آر آئی میں مکمل تعاون کریں کیونکہ وہ بھی انتظامیہ کا ایک حصہ ہیں ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈی سی اور ائے سی آر اور ایس ڈی ایم کو بھی ہدایت دی کہ وپ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تمام اسکیموں کے مناسب اور موثر نفاذ کو یقینی بنائیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اس موقع پر آفیسران کو مزید جوش ، لگن اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کو کہا تاکہ عوامی خدمات میں پیشہ ورانہ سالمیت برقرار رہے اور بہتر نتائج حاصل ہوسکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا