مرکزی حکومت مہنگائی پہ لگام کسے:سپناورما

0
0

کہامہنگائی پرتشویش کااِظہار،کہامرکزی حکومت لوگوں کے باورچی خانے کی رونق تباہ نہ کرے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اس موقع پر نیشنل عوامی یونائیٹڈپارٹی کا ایک اجلاس ٹھٹھرمیں سپنا ورما ضلع جنرل سیکریٹری مہیلا مورچہ اورپشپا کماری ضلع صدر منعقدہوئی۔انہوں نے راشن ،اشیا ضروریہ،پیاز اور آٹے کی مہنگائی کی قیمتوں کے پس منظر میں عوامی پریشانیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ جس کی قیمتوں نے اس کی وجہ سے باورچی خانے کے بجٹ کو پوری طرح تباہ کردیا ہے اور گھریلو افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے ، جو اپنی صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اپنے بچوںمیں کمی کرنے پر مجبور ہیں۔ مرکزی حکومت سے ان اشیاء ی بڑھتی قیمتوں پر لگام لگانے کی اپیل کی اور انہوں نے جموں و کشمیر کی حکومت سے عوام کو سستی قیمتوں پر پیاز اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ اجلاس میں دیگر ممبران میں نائب صدر پونم بالا، کومل شرما، سونوگپتا،رانی شرما، رانجنا گپتا، انجو شرمااوردیگران موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا