دویدی نے جموں وکشمیر میں بامبوکی کاشتکاری سے متعلق مجوزہ ورکشاپ کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ڈاکٹر منوج کمار دویدی نے آج یہاں جموں وکشمیر میں بامبو کی کاشتکاری سے متعلق مجوزی ورکشاپ اور نمائش کے علاوہ دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران مجوزہ پروگرام میں متعلقین کی شرکت اور اُن کے رول سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ یہ ورکشاپ کنونشنل سینٹر جموں میں 19اور 20 ؍ دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ بامبو کی ٹرانسپورٹیشن اور اس کی کٹائی کو اب انڈین فارسٹ ایکٹ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے تاکہ اِس کی کاشتکاری کو یقینی بنایا جاسکے اور کسان مستفید ہوسکیں۔دیگر لوگوں کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری جموں ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کے علاوہ کئی دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا