فاروق خان نے حج اوقاف اورقبائلی امور محکموں کے کام کا ج کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں قبائلی امور اور حج واوقاف محکموں کے افسروں کی ایک میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری قبائلی امور ،حج و اوقاف عبدالمجید بٹ ، ناظم قبائلی امور مشتاق احمد اور دیگر افسران موجو دتھے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے حج و اوقاف محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں حال ہی میں معرض وجود میں لائی گئی یونین ٹریٹری میں بورڈ کے کام کاج کے لئے سینٹرل ایکٹ کو نافذکرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مشیر موصوف نے افسروں کو محکمہ کی جائیداد سے متعلقہ نئی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی ۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے محکمہ کی بہتر کارکردگی کے لئے افسروں اور اہلکاروں کو مبارک باد دی۔علاوہ ازیں قبائلی امو رمحکمہ کے افسران کی ایک میٹنگ میں مشیر موصوف نے افسروں کو وارڈن اور اسسٹنٹ وارڈن کی فہرست کے علاوہ ہوسٹلوں کی فہرست ترتیب دینے کی ہدایت دی تاکہ عملے کی کمی پورا کی جاسکے۔قبائلی امور محکمہ کی جانب سے عملائے جارہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر موصوف نے تمام تعمیراتی پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے محکمہ کے لئے علاحدہ انجینئرنگ وِنگ کے قیام کے لئے منصوبہ تیار کرنے کے لئے بھی کہا۔ مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ سپیشل سینٹر اسسٹنٹس کے تحت کئی کام دردست لئے گئے ہیں جن میں کلسٹر ٹرائبل ماڈل ولیج کا قیام ، ملک ولیجز کی تشکیل اور مِلک چلنگ پلانٹ کی تعمیر شامل ہیں۔اِس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاروق خان نے کہا کہ کلسٹر ٹرائبل ماڈل ولیج کے قیام کا مقصد درج قبائل ذاتوں کو تعلیم ، صحت ، سکل ڈیولپمنٹ ، ہارٹیکلچر او ردیگر شعبوں کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے لئے سال 2016-17سے 2018-19تک 32کلسٹر ٹرائب ماڈل ولیجز کو منظور ی دی ہے۔اکلاویہ ماڈل ریذیڈنسل سکولوں کی تعمیر سے متعلق میٹنگ میں بتایا گیا کہ ان سکولوں کے قیام کا مقصد 480 قبائلی طالب علموں کو اقامتی سہولیات اور تعلیم فراہم کرنا ہے۔