لیفٹیننٹ گورنرپہلی بارپیرپنجال میں،راجوری بدھل سڑک پر 72میٹر لمبے دراج پُل کو عوام کے نام وقف کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍لیفٹیننٹ گورنرگریش چندرمرمو نے آج راجوری ۔ بدھل سڑک پر تعمیر کئے گئے 72میٹر لمبے ڈراج پُل کو عوام کے نام وقف کیا۔ اِس پل کی تعمیر سے مقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے اور یہ پل ہر موسم میں کھلا رہے گا۔ اس پل سے ڈراج ، سموت ،بدھل ، کوٹ رانکا او ردیگر علاقوں کے لوگوں کو رابطہ سہولیات فراہم ہوں گی۔ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ملک میں منصوبہ بند ڈھانچہ تعمیر کرنے کے لئے باڈور روڈس آرگنائزیشن کے کام کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے دور دراز علاقوں میں رابطہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے بی آر او کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈراج پل سے آس پاس کے علاقوں کی اقتصادی ترقی بھی یقینی بنے گی۔لیفٹیننٹ گورنرنے ڈراج پل کی تعمیر کو مرکزی حکومت کے ترقیاتی منصوبہ کا ایک حصہ قرار دیا او رکہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ترقی کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں اس طرح کے زیادہ سے زیادہ پل او رسڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے 110آر سی سی ، 31ٹی ایف ، پروجیکٹ سمپرگ اور بی آر او ٹیم کو پیشہ وارانہ طریقے پر کا م کرنے کے لئے مبارک باد دی۔اُنہوں نے بی آر او کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے مقامی لوگوں اور سول انتظامیہ کی بھی سراہنا کی۔اپنے استقبالیہ خطبے میں پروجیکٹ سمپرگ کے چیف انجینئر بریگیڈئیر وائی کے آہوجا نے کہا کہ 72میٹر لمبے ملٹی سیل بکس ٹائب لوڈ والے اس پل کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو ہر موسم میں رابطہ سہولیات دستیاب رہیں گی۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنرنے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل، بدھل کے چیئرپرسن اور سرپنچوں کی ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ منتخب شدہ عوامی نمائندوں کی کپسٹی بلڈنگ کے لئے عنقریب ایک سرپنچ کنکلیو منعقد کیا جائے گا۔اس موقعہ پر شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ ، وائٹ نائٹس کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرش گپتا ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈپٹی کمشنر راجوری محمد نذیر شیخ ، ایس ایس پی راجوری جگل منہاس او ردیگر افسران موجودتھے۔