نئی دہلی؍؍دہلی پردیش کانگریس نے قومی دارالحکومت میں اتوار کی صبح رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ پر گہرا دکھ کا اظہار کیا اور اس حادثے کے لئے دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ دہلی کانگریس کے ریاستی صدر سبھاش چوپڑا، سابق وزیر ہارون یوسف اور سابق رکن پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال نے اسپتال جاکر زخمیوں کی خیرو عافیت کی اور ان اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی ۔مسٹر چوپڑا نے اس آتشزدگی کے واقعہ کے لئے دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ علاقے میں بے ترتیب گلیوں میں پھیلے تاروں کی وجہ سے پیش آیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے مہلوکین اور زخمیوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دیے جانے کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی موت کی تلافی پیسوں سے نہیں کی جا سکتی ۔