بچوں کی بھاری تعداد میں کھیلوں میں حصہ لینا ملک کیلئے ایک خوش آئیند موقعہ ۔ فاروق خان

0
0

81 ویں جونئیر اور یوتھ نیشنل اینڈ انٹر سٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپین شپوں سے خطاب :فاتحین میں میڈلوں اور ٹرافیوں کی تقسیم کاری

جموں ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج کہا کہ نوجوانوں اور بچوں کی بھاری تعداد میں کھیلوں میں حصہ لینا ملک کیلئے انتہائی خوش آئیند بات ہے اس کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ایم اے سٹیڈیم میں منعقدہ 81 ویں جونئیر اینڈ یوتھ نیشنل اینڈ انٹر سٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپین شپوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق خان نے ان کھیلوں کے انعقاد کرنے والوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت جموں کشمیر میں کھیلوں کو بڑھاوا دینے کیلئے وعدہ بند ہے ۔ بچوں کو ملک کے آرکیٹیکٹ قرار دیتے ہوئے فاروق خان نے کہا کہ کھیل کود سرگرمیوں سے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشود و نما یقینی بنتی ہے ۔ اس کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ۔ 7 روزہ طویل یہ ایونٹ 2 دسمبر 2019 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کا اہتمام جے اینڈ کے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا تھا ۔ اس کے علاوہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کا بھی اس ایونٹ میں اشتراک تھا ۔ فاروق خان نے فاتحین اور رنرز اپ ٹیموں میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، سیکرٹری جے کے سپورٹس کونسل ڈاکٹر نسیم چودھری و دیگر متعلقین اس موقعہ پر موجود تھے ۔ دریں اثنا فاروق خان نے دوسرے ایونٹ کے دوران ابھینو تھیٹر میں کوئیز کمپی ٹیشن میں فاتحین افراد میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے ۔ اس پروگرام کا اہتمام بھارت وکاس پریشد نے کیا تھا اور اس پروگرام کا نام ’’بھارت کو جانو ‘‘ رکھا گیا تھا جس میں 17 ریاستوں اور جے اینڈ کے یونین ٹیرٹری کے سکولی بچوں نے حصہ لیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا