ڈپٹی کمشنر سرینگر نے سرینگر۔بارہمولہ قومی شاہراہ کے پارم پورہ ۔ناربل سٹریچ کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍پارمپورہ سے ناربل علاقے کے قومی شاہراہ کو وسعت دینے کا معاملہ حکومت نے حل کیا ہے اوراراضی کے مالکان آخر کار آپسی افہام وتفہیم تک پہنچ گئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بذاتِ خود سپاٹ انسپکشن کرتے ہوئے مالکان زمین کے ساتھ ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے موقعہ پر اراضی کے انتقال کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی اورگوردوارہ منیجمنٹ کو یقین دلایا کہ ان کی عبادت گاہ کو از سرنو تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے محکمہ بجلی کو 10لاکھ روپے واگذار کئے ہیں تاکہ متعلقہ سٹریچ پر مقرر تنصیبات کو دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے۔ڈاکٹر شاہد نے امُرت سکیم اوراٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن کے تحت دو کلومیٹر سٹارم واٹر ڈرینیج پر جاری کام کا معائنہ کیا۔انہوںنے 24گھنٹے پروجیکٹ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت دی تاکہ یہ پروجیکٹ مقررہ وقت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا