لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ضلع راجوری میں جموں و کشمیر پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرکے دس بھیڑوں کی چوری میں ملوث دو چوروں کو گرفتار کیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجوری ، یوگل منہاس نے بتایا کہ یکم دسمبر کو ایک شکایت کنندہ بشارت احمد ولد ضیا الحق سکنہ کنتھا سندربنی نے تھانہ دھرمسال میں تحریری شکایت درج کروائی ہے کہ 30 نومبر کی رات کے دوران کچھ نامعلوم چوروں نے اس کی دس بھیڑیں چوری کی تھی جن کی مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتی ہیں۔اس معاملے پر ایف آئی آر نمبر 79/2019 یو / ایس 457/380 آئی پی سی پولیس اسٹیشن دھرمسال میں درج کی گئی تھی اور تفتیش کیلئے ایس ڈی پی او نوشہرہ بریجش شرما اورایڈیشنل ایس پی نوشہرہ گردھاری لال شرماکی نگرانی میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر دھرمسال امیت سنگھ کی سربراہی میںپولیس کی ایک ٹیم نے کی تھی۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران کچھ مشتبہ افراد کو پکڑ لیا گیا اور ان میں سے دو نے تفتیش کے دوران اس جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔دونوں کی شناخت انگریز سنگھ ولد چندا اور اجیت سنگھ ولد جوگندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ، یہ دونوں رہائشی کے اکھنی گول ریاسی کے رہائشی ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے قریبی جنگلات سے چوری شدہ بھیڑوں کو بھی برآمد کرلیا ہے۔